منگل, اگست 12, 2025
ہومبین الاقوامیدنیابرطانیہ اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست...

برطانیہ اور کینیڈا کے بعد آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا.

فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور مالٹا کے بعد آسٹریلیا نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز (Anthony Albanese) کا کہنا ہے کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کریں گے، لیکن فلسطینی ریاست میں حماس کے لیے کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا۔

انتھونی البانیز کا کہنا تھا غزہ کی صورتحال دنیا کے بدترین خدشات سے آگے بڑھ چکی ہے، اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ادھر نیوزی لینڈ نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کردیا۔

کیوی وزیر خارجہ ونسن پیٹرز (Winston Peters) نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی کابینہ ستمبر میں کرے گی۔

یاد رہے کہ اب تک اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔

برطانیہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ فرانس،کینیڈا اور مالٹا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی مظالم کے باعث جرمنی نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روک دی ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین