بدھ, اگست 13, 2025
ہومبین الاقوامیدنیاقطر کی غزہ میں صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی...

قطر کی غزہ میں صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی مذمت

قطر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

قطری وزیرا‏عظم نے صحافیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے  کہا کہ غزہ میں خلیجی چینل کے نیٹ ورک کے صحافیوں کا قتل تصور سے بالاتر ہے۔

دوسری جانب رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے بھی خلیجی چینل کے صحافی انس الشریف کی اسرائیل کے ہاتھوں قتل کی مذمت کی۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ انس الشریف غزہ کے سب سے مشہور صحافیوں میں سے ایک تھے، انس اس درد کی آواز تھے جو اسرائیل نے غزہ کے فلسطینیوں پر مسلط کیا۔

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق 2023 سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تقریباً 200 صحافی مارے جاچکے ہیں۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کی بھی صحافیوں کے قتل کی مذمت کی گئی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین