تہران: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں کم از کم 390 امدادی کارکن مارے گئے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امدادی کارکنوں کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔ انہیں کبھی نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور امدادی کارکنوں پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔
امدادی کارکنان 300 ملین سے زیادہ لوگوں کے لیے آخری امید ہیں جو تنازعات یا آفات میں پھنسے ہوئے ہیں، لیکن انہیں بڑھتے ہوئے خطرات اور کم ہوتے وسائل کا سامنا ہے۔