تہران : ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے حالیہ امریکی صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے کمانڈروں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ملک کے دفاعی و عسکری امور میں ان شہیدوں کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا
ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے شہید جنرل محمد باقری، شہید جنرل حسین سلامی، شہید جنرل امیرعلی حاجیزاده ا ور شہید جنرل غلام علی رشید کے لواحقین سے کی رہائش گاہوں پر جاکر ملاقات کی ۔
یاد رہے کہ جمعہ 13 جون کو دارالحکومت تہران اور ایران کے دیگر شہروں پر غاصب صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت میں، ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی، ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیرعلی حاجیزاده اور خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے سربراہ جنرل غلام علی رشید سمیت متعدد سینیئر فوجی کمانڈر اور ایٹمی سائنسداں شہید ہوگئے تھے۔