سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تبصرہ کرنے کے باعث اپنے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ کو عارضی طور پر معطل کر دیا۔
گروک کے دوبارہ فعال ہونے کے بعد جب صارفین نے اس سے معطلی کی وجہ پوچھی تو اس نے جواب دیا کہ اس کی مختصر معطلی اس بیان کے بعد ہوئی جس میں اس نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا غزہ میں نسل کشی کر رہے ہیں، جس کی بنیاد عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، اقوام متحدہ کے ماہرین، ایمنسٹی انٹرنیشنل، اور این جی اوز کی رپورٹس پر تھی۔
گروک نے کہا کہ یہ آزادی اظہار کا امتحان تھا ’مگر میں واپس آ گیا ہوں‘۔