جمعرات, اگست 28, 2025
ہومبین الاقوامیدنیامودی سرکار کی آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد ایک...

مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد ایک نیا محاذ کھولنے کی تیاری

نئی دہلی: مودی سرکار کو آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد ایک اور محاذ کھولنے کی فکر لاحق ہوگئی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور بھارتی فوج نے مشترکہ طور پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے جس کا مقصد اندرونی ناکامیوں کو چھپانا اور عوام کو خوفزدہ کر کے جنگی جنون کو ہوا دینا ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق بھارتی میڈیا اور حکومتی ادارے مبینہ پاکستانی ڈرونز کی موجودگی کا ڈھول پیٹ رہے ہیں، جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں نصف درجن ڈرونز کو سرحدی علاقوں پر منڈلاتے دیکھا گیا جو نگرانی کے بعد چند منٹوں میں واپس پاکستانی حدود میں چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مینڈھر سیکٹر میں بالاکوٹ، لنگوٹ اور گرسائی نالہ کے قریب بھی ڈرونز کی سرگرمی 9 بج کر 15 منٹ پر ریکارڈ کی گئی تاہم وہ فوراً بلند پرواز کے بعد واپس پلٹ گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ڈرونز کی یہ من گھڑت کہانیاں دراصل بی جے پی کے سیاسی مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں، گودی میڈیا بھی بڑھ چڑھ کر جعلی خبریں پھیلا رہا ہے تاکہ فالز فلیگ آپریشن کے ذریعے پاکستان مخالف محاذ تیار کیا جا سکے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اندرونی انتشار کی شکار مودی سرکار جنگی ماحول پیدا کر کے عوامی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے، پاکستان دشمنی کو ہوا دے کر بی جے پی ایک بار پھر خطے کے امن کو اپنی فسطائیت اور جنگی جنون کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین