اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سیکرٹریٹ کے مطابق سیکریٹری جنرل اسد مجید خان نے بدھ کی شام تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتصادی امور کے نائب وزیر خارجہ حمید قنبری سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں اسد مجید خان نے حمید قنبری کو نائب وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مشترکہ اہداف اور مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تنظیم کے روایتی تعلقات اور قریبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ساتھ ECO کے تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ECO ممبران کے وزرائے داخلہ اور زراعت کے آئندہ اجلاسوں کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں اجلاس عنقریب میں تہران میں منعقد ہونےوالے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اقتصادی امور کے نائب وزیر خارجہ نے بھی ای سی او کے سیکریٹری جنرل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کو زیادہ سے زیادہ مضبوظ بنانے پر یقین رکھتا ہے۔
انہوں نے ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان قریبی اقتصادی تعاون میں کے فروغ کے لیے ایران کی مکمل آمادگی کا بھی اعلان کیا۔