جمعرات, فروری 19, 2026
ہومتنظیمیہفتۂِ رفتہمختلف مذہبی و سماجی شخصیات کی قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید...

مختلف مذہبی و سماجی شخصیات کی قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقاتیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے کوئٹہ سے تشریف لائے مولانا سید ہاشم موسوی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سانحہ خدیجۃ الکبریٰ ترلائی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ مولانا سید ہاشم موسوی نے قائد محترم سے تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

قائد ملت جعفریہ نے اس افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور امن کے خلاف سازش ہے، جس کا مقابلہ اتحاد و بصیرت سے کرنا ہوگا۔

ملاقات میں مولانا ولایت حسین جعفری، مولانا فرحت عباس جوادی، جناب حاجی زمان شاہ اور محمد یحیٰ حیدری بھی شریک تھے۔ آخر میں ملک میں امن و استحکام اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے نگر سے تشریف لائے محترم جناب میر محمد ، علی صفدر اور دلبر حسین نے ملاقات کی مختلف امور میں قائد محترم سے رہنمائی لی قائد محترم نے گزارشات پر مختلف امور میں وفد کی رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے ملاقات کی سانحہ مسجد خدیجۃ الکبری ترلائی پر قائد محترم کی خدمت میں تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ، ملاقات میں مختلف امور میں قائد محترم سے رہنمائی لی.

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی ، مولانا سید سلمان نقوی اور مولانا فیاض مطہری نے ملاقات کی مختلف امور میں قائد محترم سے رہنمائی لی.

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مرجع عالی قدر آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے وکیل علامہ امجد حسین عابدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی سانحہ مسجد خدیجہ ترلائی پر قائد محترم سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ملاقات میں مولانا سید سفیر حسین شیرازی ، جناب حسن مجتبی اور احمد علی شریک تھے قائد محترم نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک کے گلگت کے رکن حسین ولی اللہ اور عمران علی حیدری ایڈوکیٹ نے ملاقات کی سانحہ خدیجۃ الکبری ترلائی پر تعزیت کی فاتحہ خوانی کی ملاقات میں گلگت بلتستان کے تنظیمی امور اور مختلف مسائل پر رہنمائی لی .

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین