قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب مولانا سید اشتیاق حسین کاظمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شہادت پر قائد محترم سے تعزیت کی اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی وفد میں سید حاکم علی بخاری،سید اصغر علی بخاری ، سید جابر حسین کاظمی ، سید محمد علی نقوی ، جناب نعیم الحسن شریک تھے قائد محترم نے ملک میں شہادتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور وفد کی گزارشات پر مختلف امور میں رہنمائی کی

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے سابق گورنر گلگت بلتستان جناب راجہ جلال نے ملاقات کی اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شہادت پر قائد محترم سے تعزیت کی اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی وفد نے ملک کے موجودہ حالات اور احتجاجات کے حوالے سے گفتگو کی قائد ملت جعفریہ نے ملک میں جاری احتجاج میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا کی اور بے گناہ افراد کی شہادت پر تشویش کا اظہار کیا وفد میں رکن اسلامی تحریک جناب راجہ محمد اعظم اور سید عون ساجد نقوی سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی شہادت پر قائد محترم سے تعزیت کی اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی وفد نے ملک کے موجودہ حالات اور احتجاجات کے حوالے سے گفتگو کی قائد ملت جعفریہ نے ملک میں جاری احتجاج میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا کی اور بے گناہ افراد کی شہادت پر تشویش کا اظہار کیا وفد میں سید امجد زیدی سابق وزیر تعمیرات ، شہزاد آغا سابق ویر تعلیم گلگت بلتستان سمیت دیگر افراد شریک تھے


