ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومتنظیمیسیلاب متاثرین کے لئے پانی کی فراہمی کی مہم مکمل ہونے پر...

سیلاب متاثرین کے لئے پانی کی فراہمی کی مہم مکمل ہونے پر تقریب

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن اور جعفریہ یوتھ گلگت بلتستان نے، قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی رہنمائی میں شروع کی جانے والی “گھر گھر صاف پانی فراہمی مہم” کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی۔

اس مہم کے دوران 343 ٹینکرز کے ذریعے 13 لاکھ 32 ہزار لیٹر صاف پانی دنیور، محمد آباد اور سلطان آباد کے مکینوں تک پہنچایا گیا۔ تقریباً 50 رضاکار اس نیک مقصد کی تکمیل کے لیے دن رات سرگرمِ عمل رہے۔

مہم کے اختتام پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت شیخ میرزا علی ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل محمد علی قائد ، صدر انجمن امامیہ دنیور، اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر اور دیگر سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے رضاکاروں کی بے لوث خدمات کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین