ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومتنظیمیسید محمد فتح رضوی دو سال کے لیے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان...

سید محمد فتح رضوی دو سال کے لیے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی انتخابات میں برادر سید محمد فتح رضوی کو اکثریت رائے سے دو سالہ مدت 2025 تا 2027 کے لیے تنظیم کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔

یہ انتخاب مرکزی جعفریہ طلباء کنونشن کے دوران عمل میں آیا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء، صوبائی نمائندگان اور ضلعی صدور نے شرکت کی۔ انتخابی عمل منظم، شفاف اور پُرامن انداز میں مکمل ہوا۔

نو منتخب مرکزی صدر کے اعلان کے بعد طلباء نے نو منتخب صدر کا والہانہ استقبال کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا اور اس موقع پر کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملت جعفریہ کے نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کے نو منتخب صدر سے توقع ہے کہ وہ نظریاتی استقامت، تعلیم کے فروغ اور طلباء کے حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم کردار ادا کریں گے۔

اپنے پہلے خطاب میں برادر سید محمد فتح رضوی نے کہا کہ وہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانیان کے مشن اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی میں طلباء کے دینی و فکری شعور کو مزید اجاگر کریں گے۔

انہوں نے تمام صوبائی و ضلعی ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور نظریاتی بیداری کو تنظیم کا شعار بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین