منگل, دسمبر 16, 2025
ہومتنظیمیآیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا دینی مدارس اور حوزاتِ علمیہ...

آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا دینی مدارس اور حوزاتِ علمیہ سے وابستہ مصنفین اور مترجمین کی علمی خدمات کے پروگرام کے دوران مختلف کتابی اسٹالز کا دورہ .

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام جامعۃ الکوثر میں پاکستان کے دینی مدارس اور حوزاتِ علمیہ سے وابستہ مصنفین اور مترجمین کی علمی خدمات کے اعتراف کا خصوصی پروگرام منعقد ہوا، جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان، حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے پروگرام کے دوران مختلف کتابی اسٹالز کا دورہ کیا، مصنفین و مترجمین کی علمی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دینی مدارس کے فارغ التحصیل افراد کی علمی خدمات دراصل فکری خود کفالت اور علمی بقا کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تصنیف و ترجمہ کے ذریعے علمی سرمائے کا تحفظ اور فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر دینی کتب، تحقیقی کام اور تراجم کی نمائش کی گئی، جن کا تعلق پاکستان کے مختلف دینی مدارس اور حوزاتِ علمیہ سے وابستہ اہلِ قلم سے تھا۔ پروگرام میں علماء، اساتذہ، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین