قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مدرسہ ناصر العلوم المحمدیہ دیوال کے طالب علموں نے خصوصی ملاقات کی۔ قائد محترم نے طلاب کی عمامہ پوشی کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں دینی تعلیم کے میدان میں استقامت اور اخلاص کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ملاقات کے دوران طلبہ نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو اپنی تعلیمی سرگرمیوں اور علمی پیش رفت سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں سید ذٰیشان عباس نقوی ،سید زین حیدر نقوی،سید ثقلین عباس نقوی،سید معارج مہدی شیرازی اور دائم علی شریک تھے






