تہران : صدر ایران ڈاکٹر مسعودی پزشکیان نے ( پیر 17 اگست کی شام) آرمینیا کے دارالحکومت ایراوان میں مطالعات ایران کے مایرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام انبیاء اور مذاہب انسانوں کو دیانتداری، بے لوث خدمت اور دیگر انسانوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کی دعوت دیتے ہیں۔
صدر ایران نے کہا کہ جنگ و جدل اور خون و خرابے کو جنم دینے والے تمام نظریات شیطانی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے دل میں ذرہ برابر بھی انسانیت ہوگي چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب اور عقیدے ہی سے کیوں نہ وہ دوسرے انسانوں کو جان بوجھ کر دکھ دینے اور انہیں نقصان پہنچانے کا سبب نہیں بن سکتا۔
ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک گروہ نے غزہ کے معصوم اور بے دفاع لوگوں کے لیے پانی، دوا اور خوراک کا راستہ روک رکھا ہے اور رات دن بمباری کر رہے ہیں جبکہ انسانی حقوق، جمہوریت اور آزادی کا دم بھرنے والے، اسرائیل کے اس اقدام کی نہ صرف حمایت کررہے ہیں بلکہ اسے ہر قسم کے ہتھیار بھی فراہم کر رہے ہی۔
صدر ایران نے یہ استفسار کیا کہ کوئی بھی انسان بھوک پیاس اور زخموں سے چور بچوں کو مرتے ہوئے کیسے دیکھ سکتا ہے کہا کہ انسان اور زمین کو ایسے گھناونے جرائم کے ارتکاب کے لیے ہرگز خلق نہیں کیا گیا ہے۔