جمعہ, اگست 22, 2025
ہومبین الاقوامیشام کے مقبوضہ علاقے جولان میں غیرقانونی صیہونی بستیوں کا قیام

شام کے مقبوضہ علاقے جولان میں غیرقانونی صیہونی بستیوں کا قیام

بیروت : صیہونی میڈیا آؤٹ لیٹ آئی 24 نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ متعدد انتہا پسند صیہونیوں نے نئي بستیوں کے قیام کی غرض سے مقبوضہ شام کے علاقے جولان پر ہلہ بول دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعدد انتہا پسند صہیونیوں نے شام میں جاری ہنگامہ آرائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گزشتہ روز مقبوضہ جولان پر دھاوا بول کر "نیو بشان” کے نام سے ایک نئی بستی قائم کرلی ہے۔

صیہونی انتہا پسندوں  نے اسرائیلی فوج سے کہا کہ وہ طویل عرصے تک علاقے میں موجود رہے اور نئی بستی کے قیام کے لیے اقدامات کرے۔

 بشان پائینرز موومنٹ کے ایک رکن نے اسرائیلی چینل 7 کے ساتھ ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ سلامتی کے نقطہ نظر سے ان بستیوں میں رہنا درست ہے جنہیں اسرائیلی فوج مستقبل میں کنٹرول کرے گی۔

 یہ  اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ سال شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے محض چند دن بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جولان  کے بارے میں 1974 کے شام اسرائيل معاہدے کو ختم کرنے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس علاقے میں بفر زون قائم کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد اسرائیلی کابینہ نے شام کے مزید علاقے پر قبضہ کرنے کی غرض سے مقبوضہ جولان میں نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر پر بھی اتفاق کیا۔

مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے اسرائيل کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین