جمعہ, اگست 22, 2025
ہومبین الاقوامیدنیاآرمینیائی وزیر اعظم کی جانب سے صدر ایران کا پر تپاک خیرمقدم

آرمینیائی وزیر اعظم کی جانب سے صدر ایران کا پر تپاک خیرمقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے لئے آرمینیائی وزیر اعظم کی سرکاری استقبالیہ تقریب چند منٹ قبل ملک کے صدارتی محل میں منعقد ہوئی۔

صدر مسعود پزشکیان، پیر 17 اگست کو آرمینیا کے وزیر اعظم کی سرکاری دعوت پر اور سرکاری دو طرفہ دورے کے مقصد سے ایروان پہنچے تھے جہاں ایئرپورٹ پر نائب وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔

باضابطہ استقبالیہ تقریب کے بعد، پزشکیان اور پشینیان کے درمیان نجی دو طرفہ مذاکرات ہوں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی، شہری ترقی کی وزیر فرازانہ صادق مالواجرد، ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کے وزیر سید رضا صالحی امیری، صنعت، کانکی اور تجارت کے وزیر سید محمد اتابک، اور نائب صدر برائے منصوبہ بندی سید حمید پور محمدی بھی صدر کے ہمراہ آرمینیا کے دورے پر ہیں۔

پیر کو صدر پزشکیان نے آرمینیا پہنچنے کے فورا بعد  ایرانولوجی کے شعبے کے عہدیداروں اور اس ملک میں مقیم ایرانیوں  کے علاوہ تاجروں اور صعنت کاروں سے ملاقات کی تھی۔

تہران سے ایروان روانگی سے ايئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا تھا کہ ہمسایہ اور ہم خیال ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ان کی خارجہ پالیسی کے اہم اہداف میں شامل ہے۔

صدر ایران نے کہا تھا کہ  دوست اور ہمسایہ ملک آرمینیا کا دورہ بھی اسی تناظر میں انجام دیا جا رہا ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین