جمعرات, اگست 21, 2025
ہومپاکستانعالم انسانیت آج جس صورتحال کا شکار بنیادی وجہ ہوس، لالچ اور...

عالم انسانیت آج جس صورتحال کا شکار بنیادی وجہ ہوس، لالچ اور خونخواری :قائد ملت جعفریہ پاکستان

عالم انسانیت آج جس صورتحال کا شکار بنیادی وجہ ہوس، لالچ اور خونخواری، سیدساجد علی نقوی
عالمی استعمار نے مسئلہ فلسطین و کشمیر پیدا کئے ، ہیروشیما و ناگاساکی جیسی بدترین مثالیں چھوڑیں ،افسوس اقوام متحدہ بھی ان بین الاقوامی طاقتوں کے سامنے بے بس ہوچکی، قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں آج عالم انسانیت جس صورتحال کا شکار ،اس کی بنیادی وجہ ہوس، لالچ اور خونخواری، عالم انسانیت کی فلاح کےلئے خالق حقیقی نے مختلف ادوار میں انبیائ، اوصیاء،برگزیدہ بندوں کے ذریعے ایک ہی آفاقی پیغام کے ذریعے نجات و فلاح و ترقی کی جانب متوجہ کیا مگر افسوس شیطانیت صفت افراد نے ہمیشہ طمع ، لالچ ، ہوس، اور خونخواری کے ہتھیار سے اس پیغام کو تار تار کیا جس کی تازہ ترین مثال آج فلسطین خصوصاً غزہ میں بے گناہ کم سن بچوں کا خون،نسل کشی ،جبراً مسلط کیاگیا قحط اور نا م نہاد مہذب دنیا کی مجرمانہ خاموشی ہے۔
ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بین الاقوامی یوم انسانیت پر اپنے پیغام میں کیا جو 2003ءسے دنیا بھر میں منایا جارہاہے ۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت عالم انسانیت کو جن مسائل کا سامنا ہے اس میں سب سے بڑی وجہ خود انسان کی اپنی ہوس، لالچ اور خونخواری ہے اور جب یہ عنصر انسانوں سے معاشروں اور ریاستوں میں منتقل ہو تو تباہی لاتاہے ایسی ہی تباہی استعمار لایا ایک طرف اس نے اپنے چند مقاصد کی خاطر ہیروشیما ناگاساکی تا افغانستان وعراق دنیا کو تاراج کیا تووہیں اسرائیل جیسی ناجائز ریاست کو دوام بخش کر انسانیت کی تذلیل کی گئی اور مودی جیسی فاشسٹ حکومتوں کی حمایت کی جنہوں نے کشمیر میںانسانیت کے خون کی ندیاں بہادیں۔آج جوکچھ فلسطین خصوصاً غزہ میں ہورہاہے وہ درندگی و دہشت گردی کی انتہاءہے کہ اس طمع ، لالچ، ہوس اور خونخواری کے ہتھیار نے بے گناہ کم سن بچوں تک کو نہ چھوڑا مگر افسوس نام نہاد مہذب دنیا مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، افسوس انسانیت ، اقوام ، معاشروں اور ریاستوں کے تحفظ کےلئے بنائی گئی اقوام متحدہ بھی ان استعماری قوتوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے اور صرف ایام منانے پر ہی اکتفا کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین