جمعہ, اگست 22, 2025
ہومبین الاقوامیوزیر اعظم آرمینیا: ایران کے ساتھ دوسرے  سرحدی پل کے افتتاح پر اتفاق...

وزیر اعظم آرمینیا: ایران کے ساتھ دوسرے  سرحدی پل کے افتتاح پر اتفاق ہوگیا ہے

تہران :   آرمینیا کے وزیرِاعظم نے اعلان کیا ہے کہ  اسلامی  جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ سرحد پر دوسرے پل کے افتتاح پر اتفاق ہو گیا ہے۔

   ارنا کے مطابق آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے ایروان میں صدرِ ایران ڈاکٹر  مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایران اور آرمینیا نے دریائے ارس پر دوسرے سرحدی پل پر اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ اس پس منظر میں کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین روز بروز بڑھ رہا ہے۔  آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پاشینیان نے بتایا کہ  ایران اور آرمینیا کے درمیان تجارتی حجم   ایک ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا ہے، اور دونوں ممالک اس ہدف کو بڑھا کر تین ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

آرمینیا کے وزیرِاعظم نے اسی کے ساتھ  یوریشیا اقتصادی یونین کے رکن ملکوں  کے ساتھ تعاون ایران کے میں توسیع کی ضرورت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور یوریشیا اقتصادی یونین کے درمیان  آزاد تجارت کا معاہدہ دونوں ملکوں کے کاروباری طبقے کے لیے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔

ایران اور آرمینیا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے جامع معاہدے کے لئے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی تاکید

 ایران اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری کے جامع معاہدے کی تیاری اور سیاسی، اقتصادی نیز ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا

ارنا نیوز ویب کے مطابق صدرِ ایران کے دورہ ایروان کے موقع پر ایران اور آرمینیا، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایک دوسرے سے  ملاقات میں باہمی روابط میں فروغ اور اسٹریٹیجک تعاون کا جائزہ لیا۔

  ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے آرمینیا کے وزیرِ خارجہ آرارات میرزویان سے ملاقات میں ایران اور آرمینیا کے دیرینہ روابط اور اسٹریٹجک تعلقات کا ذکرکیا۔

اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے ایران آور آرمینیا کے درمیان  جامع شراکت داری کے معاہدے کی تیاری اور سیاسی، اقتصادی نیز ثقافتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

ایران اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں  اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور ٹرانسپورٹ، تجارت اور ثقافتی تعلقات کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مزید تقویت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین