اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتہ بغیر لوڈشیڈنگ مسلسل بجلی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں ایک ہفتہ بغیرلوڈشیڈنگ مسلسل بجلی فراہمی کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے ضروری کارروائی فوری مکمل کی جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ امدادی اشیا پر مشتمل ٹرکوں کی تعداد کو فوری طور پر دوگنا کیا جائے۔ وزیرآبی وسائل معین وٹو آزادکشمیر، وزیرعوامی امور رانامبشرصوابی میں امدادی کام کی نگرانی کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا امیرمقام،عبدالعلیم خان،اویس خان لغاری اور سردار یوسف نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، متعلقہ وزرائے اعلیٰ،چیف سیکرٹریز، وفاقی سیکرٹریز، پاک فوج اور دیگر اداروں کا مشکور ہوں، تمام اداروں نے فوری ہدایات کے بعد امدادوبحالی کے لیے اقدمات کیے اورکررہے ہیں۔