تہران : ایران، روس اور چین کا متفقہ نظریہ ہے کہ قرار داد 2231 اپنے معینہ وقت پر ختم ہوگی اور یورپی ٹرائیکا کو قانونی لحاظ سے اسنیپ بیک کا حق نہیں ہے
ارنا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے منگل 19 اگست کی رات سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ چین کے سفیر اور روس کے ناظم الامور کے ساتھ ملاقات میں قرار داد 2231 کے تعلق سے یورپی ٹرائيکا کے تخریبی اقدامات کے مقابلے کا جائزہ لیا گیا ۔
کاظم غریب آبادی نے بتایا ہے کہ اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 اپنے وقت پر ختم ہوگی اورتین یورپی ملکوں، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو اسنیپ بیک کا قانونی حق نہیں ہے ۔