جمعرات, اگست 21, 2025
ہومبین الاقوامیدشمن کی ممکنہ مہم جوئی کے جواب میں جدید ترین میزائل استعمال...

دشمن کی ممکنہ مہم جوئی کے جواب میں جدید ترین میزائل استعمال کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

تہران : ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پہلے سے کہیں زیادہ بہتر صلاحیتوں کے حامل میزائل موجود ہیں، جو دشمن کی ممکنہ مہم جوئی کے جواب میں استعمال کیے جائیں گے۔

بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیر زادہ نے تہران میں "یوم دفاعی صنعت” کے موقع پر غیر ملکی فوجی اتاشیوں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلط کردہ 12 روزہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران نے صرف صیہونی حکومت کا ہی نہیں  بلکہ امریکہ کا بھی مقابلہ کیا کیونکہ  امریکہ اپنی  پوری لاجسٹک، انٹیلی جنس اور افرادی قوت کے ساتھ اسرائيل کی مدد کر رہا تھا۔

دشمن کی ممکنہ مہم جوئی کے جواب میں جدید ترین میزائل استعمال کریں گے، ایرانی وزیر دفاع

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے 12 روزہ مقدس دفاع کے دوران کسی بھی طرح کے غیر ملکی وسائل پر بھروسہ نہیں کیا اور جنگ میں استعمال ہونے والے تمام ہتھیار اور آلات ملک کی دفاعی صنعتوں میں تیار کیے گئے تھے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ  ہمارے میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے  نشانہ بنایا اور صیہونی دشمن کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

بریگيڈیئر جنرل نصیر زادے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں استعمال ہونے والے میزائل چند سال پہلے وزارت دفاع نے تیار کیے تھے جبکہ آج ہم نے ایسے میزائل تیار کیے ہیں جو زیادہ طاقت اور توانائی کے حامل ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صیہونی دشمن نے کوئی اور مہم جوئی کی تو ہم جدید ترین میزائلوں سے اس کا جواب دیں گے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ 12 روز ہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت نے تھاڈ، ایم آئی ایم 104، پیٹریاٹ، آئرن ڈوم اور ایئرو سمیت تمام دفاعی نظاموں کا استعمال کیا لیکن اس کے باوجود جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہمارے 60 فیصد میزائيل جبکہ آخری دنوں 90 فیصد مزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے واضح ہوگيا ہے کہ ہمارے تجربے میں اضافہ ہوا ہے اور دشمن کی دفاعی طاقت میں کمی آئی ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہتا تو یقینی طور پر اسلامی جمہوریہ کی مسلح افواج کو برتری حاصل رہے گی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین