جمعہ, اگست 22, 2025
ہومبین الاقوامیاسنیپ بیک مکینزم کو فعال کرنے کی کوئی توجیہ نہیں، بیجنگ اس...

اسنیپ بیک مکینزم کو فعال کرنے کی کوئی توجیہ نہیں، بیجنگ اس کا مخالف ہے/ چین نے کھل کر ایران کی حمایت کی

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بعض مغربی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف ایٹمی معاہدے کے اسنیپ بیک مکینزم کو فعال کرنے کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے۔

چین کے بیان میں درج ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور ایٹمی معاہدے کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار امریکہ اور تین یورپی ممالک ہیں جنہوں نے اس معاہدے پر عملدرامد کے سلسلے میں کوئی بھی اقدام نہیں کیا اور اب انہیں پابندیوں کو لوٹانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

چین کے مستقل مندوب نے اس بیان میں کہا ہے کہ اسنیپ بیک کو فعال کرنے کے خوفناک نتائج سامنے آسکتے ہیں اور گزشتہ سال کی تمام سفارتی کوششوں پر پانی پھر جائے گا۔

چین کے بیان میں آیا ہے کہ ایٹمی معاہدہ (جے سی پی او اے) اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 مکمل طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور قانونی راستہ طے کیے بغیر "اسنیپ بیک” مکینزم کو فعال کرنے پر مبنی بعض ممالک کی حرکت، سلامتی کونسل کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا غلط استعمال ہے جس کی کوئی قانونی توجیہ بھی پیش نہیں کی جاسکتی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین