جمعہ, اگست 22, 2025
ہومپاکستانایران اور پاکستان کے مابین 2 زرعی مفاہمتی دستاویزات پر دستخط

ایران اور پاکستان کے مابین 2 زرعی مفاہمتی دستاویزات پر دستخط

ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر زراعت کے دورہ ایران کے موقع پر اس شعبے میں دو مفاہمتی دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان دو زرعی مفاہمت کی بنیاد پر تہران اور اسلام آباد کی زرعی اور اشیائے خورد و نوش کے لین دین کی سطح 3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

غلام رضا نوری نے بتایا کہ پاکستان کی وزارت زراعت کے وفد کے تہران کے دورے کے موقع پر زراعت کی مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کے دستاویزات پر دستخط ہوئے نیز پودوں کو محفوظ بنانے اور قرنطینہ کرنے کے سلسلے میں بھی ایک معاہدے پر دستخط ہوا۔

وزیر زراعت نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان غذائی سیکورٹی کے شعبے میں ایک دوسرے کی ضرورتوں کو پورا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے صدر پزشکیان کے دورہ پاکستان اور زراعت اور زرعی مصنوعات کے شعبے میں دونوں ممالک کے مابین معاہدوں اور مفاہمتوں کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

غلام رضا نوری نے زور دیکر کہا کہ ایران اور پاکستان آئندہ دو سال کے اندر زرعی تجارت اور لین دین کے سلسلے کو 3 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے جو اس وقت 130 کروڑ ڈالر ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر زراعت اور غذائی سیکورٹی رانا تنویر حسین نے بتایا کہ وزیروں کے سطح کی ملاقات اور گفتگو کے علاوہ دونوں ممالک کے زرعی اور غذائی امور کے ماہرین کے فنی اجلاس منعقد ہوئے اور صدر پزشکیان کے دورہ پاکستان میں ہونے والی مفاہمتوں کو عملی جامہ پہنانے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے دورہ ایران کو انتہائی مفید اور تعمیری قرار دیا اور اپنے ایرانی ہم منصب کو بھی اسلام آباد کے دورہ کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایران کے وزیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین