جمعرات, اگست 21, 2025
ہومپاکستانپنجاب: دریاؤں کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں سیلابی پانی...

پنجاب: دریاؤں کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں سیلابی پانی میں گھرگئیں

پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث  دریاؤں کی سطح بلند ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب کے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں دریائےسندھ سے متاثرہ علاقوں کا زمینی راستہ منقطع  ہوگیا جس کے نتیجے میں  7 ہزار سے زائد لوگ اور 100 کےقریب بستیاں سیلابی پانی میں  گھرگئیں۔

 ڈی جی خان میں تونسہ کے مقام پر کچے کے علاقے زیرِ آب  آگئے جس کے نتیجے میں  70 سے زائد بستیاں، پل اور سڑکیں متاثر ہوئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ کچے کے علاقے میں مقیم  150سے زائد لوگوں کو  ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 ادھر  خیرپور ٹامیوالی میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے آس پاس سیکڑوں ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، صورتحال نے علاقہ مکینوں کو پریشان کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین