جمعرات, اگست 21, 2025
ہومپاکستان9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا بنچ...

9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا بنچ تبدیل

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ تبدیل ہو گیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس سننے والے بنچ میں تبدیلی کی گئی ہے، ضمانت کی اپیلیں سننے والے تین رکنی بنچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ آج کیس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی اور عدالت نے آج دوبارہ کیس کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔

سپریم کورٹ،بانی پی ٹی آئی کی نو مئی مقدمات میں ضمانت کیس
آپ سے عدالت کے دو سوالات ہیں، چیف جسٹس یحیی آفریدی
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آپ نے پڑھا ہوگا،چیف جسٹس یحیی آفریدی
کیا ضمانت کیس میں حتمی فائنڈنگ دی جاسکتی ہے؟چیف جسٹس
دوسرا سوال، سازش کے الزام پر اسی عدالت نے ملزمان کو ضمانت دی،کیا تسلسل کا اصول اس کیس پر اپلائی نہیں ہوگا؟چیف جسٹس
ضمانت کیس میں عدالت کی آبزرویشن ہمیشہ عبوری نوعیت کی ہوتی ہے،پراسیکیوٹر
عدالتی آبزرویشن کا ٹرائل پر کوئی اثر نہیں پڑتا،پراسیکیوٹر
ضمانت کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے پیرا میٹرز طے کئے ہیں، سپیشل پراسیکوٹر ذوالفقار نقوی
کیا اس مقدمے میں ان پیرا میٹرز کو فالو کیا گیا ہے؟ جسٹس شفیع صدیقی
ضمانت کے مقدمے میں دی گئی آبزرویشنز حتمی نہیں ہوتی، سپیشل پراسیکوٹر
ضمانت کے مقدمے میں دی گئی آبزرویشنز صرف ضمانت کی حد تک ہوتی ہیں، سپیشل پراسیکوٹر
انیس سو چھانوے سے دو ہزار چوبیس تک سپریم کورٹ نے مختلف فیصلوں میں قرار دیا ضمانت میں دی گئی آبزرویشنز عارضی نوعیت کی ہوتی ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر زوالفقار نقوی
مجھے اجازت دی جائے کہ کیس کے میرٹس پر عدالت کی معاونت کروں،سپیشل پراسیکیوٹر
ہم کیس کے میرٹس پر کسی کو دلائل کی اجازت نہیں دیں گے،چیف جسٹس
آپ صرف سازش کے متعلق قانونی سوالات کے جواب دیں،چیف جسٹس
کوئی ایسا کیس دکھائیں جہاں سازش کے الزام پر سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد کی ہو، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے ایسے ہی الزام کے تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کی ہیں، چیف جسٹس
اپنے کیس کو دیگر مقدمات سے الگ ثابت کریں، چیف جسٹس یحیحی آفریدی
متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین