جمعہ, اگست 22, 2025
ہومپاکستان9 مئی فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، آرمی چیف نے...

9 مئی فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، آرمی چیف نے برسلز میں معافی کی کوئی بات نہیں کی: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد : پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے آرمی چیف نے برسلز میں معافی کی کوئی بات نہیں کی، واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا چاہیے۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقد تقریب میں خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا برسلز میں آرمی چیف نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، نا ہی آرمی چیف نے کسی معافی کا ذکر کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ برسلز تقریب میں سینکڑوں افراد موجود تھے، تقریب میں شریک افراد نے فیلڈ مارشل کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پی ٹی آئی کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، 9 مئی صرف فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین