تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے وینیزویلا پر دراندازی پر مبنی امریکہ کے دھمکی آمیز رویے کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کیریبیئن خطے میں امریکہ کی مہم جوئی کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ امریکہ اس بار اپنی مداخلت پسندانہ اور غیرقانونی پالیسیوں سے وینیزوئیلا کے عوام کو نشانہ بنانا چاہتا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے منشور کی شق نمبر 4-2 کی کھیل خلاف ورزی اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی امریکی حکام کے قریب کوئی اہمیت نہیں ہے۔
وزارت خارجہ نے دوسرے ممالک کے اقتدار اعلی اور خودمختاری کے احترام اور عدم دراندازی پر مبنی اقوام متحدہ کے قوانین کی یاددہانی کرائی اور اسلامی جمہوریہ ایران اور وینزویلا کے عوام اور نظام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
اس بیان میں کیریبیئن علاقے میں امریکہ کے ہاتھوں بڑھتی کشیدگی، واشنگٹن کی مہم جوئی اور اس کے انتہائی خطرناک نتائج کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے۔