اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال پر سیاسی قائدین سے رابطے کرکے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں سندھ خصوصاً کراچی میں موسلادھار بارش سے قیمتی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
وزیراعظم نے حکومت سندھ کو ہرقسم کی معاونت کی پیشکش کی جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو بھی سندھ حکومت سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بھی سندھ میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور متوقع بارشوں کے ممکنہ خطرات سے متعلق گفتگو کی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم سے بھی رابطہ کیا اور کے پی میں بارشوں کے نقصانات، امدادی سرگرمیوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی تعریف کی۔