جمعہ, اگست 22, 2025
ہومپاکستانپاکستان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور معدنیات میں چین سے تعاون بڑھانا...

پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور معدنیات میں چین سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وزیر خارجہ نے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،  وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر حمایت  پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اورکابینہ کے سینئر ارکان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدرکی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آئندہ دورہ بیجنگ اور تیانجن کا شدت سےمنتظر ہوں، دورے میں ایس سی او سربراہی اجلاس اور جنگ عظیم دوم کےسلسلے میں تقریبات میں شرکت کروں گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، آئی سی ٹی، زراعت  اور معدنیات میں چین سے تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ سی پیک پاکستان کی  سماجی و معاشی ترقی  کے ساتھ  خطےکی کنیکٹیوٹی کے لیےکلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا آہنی دوست اور ہر موسم کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے، چین پاکستان سے مل کر علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے کام کرتا رہےگا۔

دورہ پاکستان پر آئے چینی وزیر خارجہ نے صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات کی۔

 صدرآصف زرداری نے کہاکہ پاکستان اورچین آزمودہ دوست اور ہرموسم کے شراکت دار ہیں، سی پیک پاک چین مشترکہ وژن کی تکمیل کا اہم ذریعہ ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئندہ سال پاک چین سفارتی تعلقات کی75 ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائےگی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین