ہفتہ, اگست 23, 2025
ہومبین الاقوامیدنیاسلامتی کونسل شام میں اسرائیل کے عدم استحکام کے اقدامات کو نظر...

سلامتی کونسل شام میں اسرائیل کے عدم استحکام کے اقدامات کو نظر انداز نہ کرے: ایرانی مندوب کا مطالبہ

نیویارک : اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے شام میں انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سویدا کی صورتحال بدستور نازک بنی ہوئي ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی کے نتیجے میں عارضی امن بحال ہوگیا ہے  تاہم جھڑپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔  

ایران کے مستقل مندوب سے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ  شام میں اسرائیل کے عدم استحکام پھیلانے والے اقدامات سے غفلت نہ کرے اور فوری اقدامات عمل میں لائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شامی عوام پر عائد تمام یکطرفہ اور غیر قانونی جبری پابندیاں ختم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس قسم کے غیر قانونی اقدامات انسانی بحران میں مزید اضافے، تعمیر نو کو روکنے اور معاشی بحالی کے عمل میں خلل ڈالنے کا سبب بنتے ہیں۔

امیر سعید ایروانی نے اندرون اور بیرون ملک بے گھر ہونے والے شامی شھریوں کی با حفاظت اور با وقار وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین