جمعہ, اگست 29, 2025
ہومپاکستانسیلاب سے پنجاب میں تباہی،کئی بند ٹوٹ گئے، پانی آبادیوں میں داخل،...

سیلاب سے پنجاب میں تباہی،کئی بند ٹوٹ گئے، پانی آبادیوں میں داخل، راوی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، اموات 12 ہوگئیں

بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 83 ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔

دریائے راوی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، راوی سائفن سے ایک لاکھ 92 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کشتی میں سوار ہوکر دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریف کیا گیا۔سیلابی راستوں سے مٹی ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ریسکیو کے مزید اہلکار طلب اور اضافی کشتیاں بھی منگوا لی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین