ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہوممسلم ممالکیونان، سلووینیا اور سیرالئون کے وزرائے خارجہ سے ایران کے وزیر خارجہ...

یونان، سلووینیا اور سیرالئون کے وزرائے خارجہ سے ایران کے وزیر خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

 تہران : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے  آج جمعے کو یونان کے وزیر خارجہ گرا پیٹریٹس،سلووینیا کی وزیر خارجہ تانیا فایون اور سیرالئون کے وزیر خارجہ موسا ٹیموتھی کابا سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے

ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج  یونان، سلووینیا اور سیرالئون کے جو حال حاضر میں سلامتی کونسل کے رکن ہیں، وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر باہمی روابط ، اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی تغیرات اور سلامتی کونسل میں یورپی ٹرا‏ئیکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے حالیہ اقدام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سلامتی کونسل کی منسوخ شدہ قرار دادوں کو بحال کرنے کے لئے یورپی ٹرائیکا کے غیر قانونی اور بلاجواز اقدام کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ۔

انھوں نے ایران کے سفارتکاری کے پابند ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران  اس سلسلے میں اپنے موقف میں سنجیدہ اور اپنے قانونی حقوق کے دفاع میں ثابت قدم  ہے۔

   سید عباس عراقچی نے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اختلافات کے حل کے لئے سفارتی راہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کشیدگی بڑھانے والے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام نیز سفارتکاری کے تحفظ میں سلامتی کونسل کی حمایت کی درخواست کی ۔

اس رپورٹ کے مطابق یونان، سلووینیا اور سیرالئون کے وزرائے خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں سفارتکاری کو بین الاقوامی مسائل کے حل  کی پہلی اور آخری راہ حل قرار دیا اور سفارتکاری نیز مذاکرات جاری رکھنے کی ضرور ت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین