ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیتہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز

تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز

 اسلام آباد : تہران سے  جانے والے  ایران ايئر ٹورکے ایک مسافر طیارے کے  اسلام آباد ہوائی اڈے پر لینڈ کرنے کے ساتھ ہی،ایران اور پاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان مسافر پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

  ارنا کے مطابق ایئر ٹور کی ایک ایئر بس 300 منگل کی صبح 5 بجکر 53 منٹ پر اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ کرگئی ۔

 تہران سے روانہ ہونے والے ایران ایئر ٹور کے مسافر طیارے کے اسلام آباد پہنچنے کے ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے دارالحکومتوں کے درمیان مسافر پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران ایئر ٹور کے اس مسافر طیارے کا واٹر سیلوٹ کے ذریعے استقبال کیا گیا۔

 اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تہران سے پہنچنے والے اس مسافر طیارے کے عملے کے استقبال کی تقریب ایئر پورٹ کے پروٹوکول ہال میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں  ایران کے نائب سفیر نبی شیرازی اور پاکستان کے  شہری ہوابازی کے حکام نے شرکت کی ۔

تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز

تہران اسلام آباد براہ راست مسافر پرواز کے آغاز کے ساتھ ہی ایران اور پاکستان کے درمیان مسافر پروازوں کی تعداد ہفتے میں 4 ہوگئی ہے۔   

 اس پرواز کے علاوہ ایران ایئر کی ایک پرواز مشہد اور کراچی کے درمیان  ، ایران کی تابان ایئر کی ہفتے میں ایک پرواز مشہد اور لاہور کے درمیان  اور اسی طرح ہفتے  میں ماہان ایئر کی ایک پرواز تہران اور لاہور کے درمیان رفت وآمد کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین