ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیغزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 64,756 فلسطینی شہید

غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 64,756 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پر اسرائیلی حکومت کے حملوں میں مزید 200 سے زائد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تازہ شہادتوں کے بعد جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 64 ہزار 7 سو 56 ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ  پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں 38 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 200 زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ایمرجنسی اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ان تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔

غزہ کے اسپتالوں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھوک اور غذائی قلت کے باعث دو اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے، جس سے اس انسانی بحران کے متاثرین کی مجموعی تعداد 413 ہو گئی ہے، جن میں 143 بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین