اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے پاس کرلی۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کو فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے پیش کی گئی مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور کی۔
7 صفحات پر مشتمل یو این اعلامیہ جولائی میں سعودیہ، فرانس کی میزبانی میں بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے۔
یہ قرارداد 142 ممالک کی اکثریت سے منظور ہوئی جبکہ اسرائیل اور امریکا سمیت 10 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 12 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔
امریکا اور اسرائیل کے علاوہ 8 ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت کی جن میں ارجنٹائن، ہنگری، مائیکرونیشیا، ناورو، پلاؤ، پاپوا نیو گنی، پیراگوئے اور ٹونگا شامل ہیں۔
ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں البانیہ، کیمرون، جمہوریہ چیک، ایکواڈو، ایتھوپیا، فجی، جمہوریہ کانگو اور گوئٹے مالا شامل ہیں۔


