ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیعراقچی: ایران اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے

عراقچی: ایران اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جو عرب اور اسلامی ملکوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے دوحہ گئے ہوئے ہیں، کہا ہے کہ ایران اپنے سبھی مسلم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے

  ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں دوحہ میں اس واضح پیغام کے ساتھ موجود ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، اس خطرے کے مقابلے میں جو پورے خطے کو لاحق ہے، قطر کے ساتھ اور درحقیقت سبھی مسلم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

 یاد رہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی قطر کے خلاف   غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے موضوع پر عرب اور اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے اتوار کو دوحہ پہنچے ہیں۔  

 یہ اجلاس عرب اوراسلامی ملکوں کے سربراہی اجلاس کی تمہیدی نشست کے عنوان سے منعقد ہوا

 قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر عرب اور اسلامی ملکوں کا سربراہی اجلاس آج دوحہ میں ہورہا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایران کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین