ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومتنظیمیانجمن حسینیہ واہ کینٹ کے نو منتخب اراکین سے شیعہ علماء کونسل...

انجمن حسینیہ واہ کینٹ کے نو منتخب اراکین سے شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملاقات

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے مرکزی امامبارگاہ حیدر روڈ واہ کینٹ کی منتظمہ انجمن حسینیہ کے نو منتخب ذمہ داران سے ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی

تفصیلی رپورٹ کے مطابق انجمن حسینیہ واہ کینٹ کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے پینل بی کے ممبران و سپورٹران کو مبارکباد دینے کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے مرکزی امامبارگاہ حیدر روڈ واہ کینٹ کا دورہ کیا ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد میں مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان و سابق مرکزی ناظم اعلی جعفریہ یوتھ برادر سید اظہار بخاری سابق صوبائ جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب علامہ سید جعفر نقوی سابق صوبائ آرگنائزر خیبر پختونخواہ علامہ سید زاہد حسنین بخاری سابق ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان راولپنڈی ڈویژن علامہ غلام قاسم جعفری سید عباس شیرازی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع راولپنڈی ۔ سید چراغ علی نقوی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل ٹیکسلا . سید ذیشان نقوی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سید اصغر کاظمی فنان سسیکرٹری شامل تھے ۔
جبکہ وفد کا استقبال ممبر تحصیل مشاورتی کونسل برادر شفیق حیدر ممبر تحصیل مشاورتی کونسل سید کاظم حسین شاہ کاظمی سید مجتبی کاظمی ۔ سید کرامت ہمدانی نے کیا ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل ٹیکسلا بھابھڑہ یونٹ کے ذمہ دار سید وسیم عباس کاظمی نے اراکین یونٹ کے ہمراہ شرکت کی ۔

میزبان انتظامیہ کی جانب سے بزرگ تنظیمی کارکن سید کرامت ہمدانی نے مرکزی مسجد و امامبارگاہ کی تاریخ اور انجمن حسینیہ واہ کینٹ کے تنظیمی ڈھانچہ و الیکشن مہم کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی ترجمانی کرتے ہوئے تحصیل صدر سید چراغ علی نقوی نے نو منتخب ذمہ داران انجمن حسینیہ کو مبارکباد پیش کی اور اس کامیابی کو برقرار رکھنے علماء و مومنین کرام کی خدمت سرانجام دینے اور مسجد و امامبارگاہ کی بہترین خدمت کرنے کے لئے تجاویز پیش کیں ۔
علماء کرام نے اپنی گفتگو میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے مبارکباد اور خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور مومنین کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضاء قائم رکھنے کا درس دیا

انجمن حسینیہ واہ کینٹ کے نئے منتخب صدر برادر محمد ہادی نائب صدر برادر محمد حسن اور دیگر ذمہ داران کو ہار پہنائے گئے ۔ نئے منتخب صدر برادر محمد ہادی نے اپنے خطاب میں وفد کا شکریہ ادا کیا ۔
شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کی جانب سے اعزازی یاعلی مدد کی شیلڈز بطور ہدیہ پیش کی گئیں ۔
آخر میں خطیب مرکزی مسجد واہ کینٹ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے دعا کروائی ۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین