ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیریاض، ڈاکٹر علی لاریجانی اور سعودی ولی عہد کی ملاقات اور گفتگو

ریاض، ڈاکٹر علی لاریجانی اور سعودی ولی عہد کی ملاقات اور گفتگو

اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے جو ریاض کے دورے پر ہیں، منگل کے روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

الیمامہ محل میں ہونے والی اس نشست کے موقع پر ایران اور سعودی عرب کے تعلقات اور علاقائی حالات پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔

ڈاکٹر علی لاریجانی سعودی وزیر دفاع اور دیگر اعلی عہدے داروں سے ملاقات کے لیے آج صبح سعودی عرب پہنچے۔

اس ملاقات کو ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے فریم ورک میں قرار دیا گیا ہے۔

اس دورے میں اعلی قومی سلامتی کے ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر علی باقری اور وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی برائے خلیج فارس محمد علی بک بھی ڈاکٹر علی لاریجانی کا ساتھ دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین