قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے آزاد کشمیر سے تشریف لائے وفد نے ملاقات کی ، وفد نے کشمیر میں حالیہ سیلاب سمیت علاقے کے مجموعی مسائل پر قائد محترم سے گفتگو کی قائد محترم نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی ۔ وفد میں مولانا یوسف حیدر ثقلین چیئرمین نور القرآن ٹرسٹ اسلام آباد ، سید جواد حسین نقوی چیئرمین جموں و کشمیر جعفریہ سپریم کونسل ، سید صغیر حسین کاظمی ، سید مظلوب حسین بخاری ضلعی آرگنائزر امامیہ آرگنائزیشن مظفر آباد اور سید جعفر حسین شاہ شریک تھے قائد محترم نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعائے خیر کی



