ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومقائد کے مواقفپاک سعودی دفاعی معاہدہ کے اثرات و ثمرات فلسطینیوں کے تحفظ کی...

پاک سعودی دفاعی معاہدہ کے اثرات و ثمرات فلسطینیوں کے تحفظ کی صورت میں آنا لازم ہیں : قائد ملت جعفریہ پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدہ پر تبصرہ کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے اثرات دونوں ممالک کی پائیدارترقی ، دفاع کیساتھ امت مسلمہ کے اتحاد خصوصاًمظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانیوالی قیامتوں کے خاتمے کی صورت میں سامنے آنا لازم ہیں جبکہ دونوں ممالک کیلئے سب سے اولین مسائل فلسطین و کشمیر ہیں کیونکہ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کے اہم ترین مسائل ہیں جبکہ غزہ کے مظلوموں کی توقعات اسرائیلی مظالم کے سامنے اب دم توڑ رہی ہیں ایسے حالات میں ان دومضبوط ترین اسلامی مملکتوں کوعملی کردار ادا کرنا چاہیے 

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین