ایسے وقت جب شام صیہونی حکومت کی طرف سے روزانہ کی جارحیت کا نشانہ ہے شام پر حکومت کرنے والے باغیوں کے رہنما نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکی ثالثی سے صیہونی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
شام پر حکمرانی کرنے والے باغیوں کے سربراہ اور تحریر الشام فرنٹ کے رہنما ابو محمد الجولانی (احمد الشعراء) نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "اسرائیل” کے ساتھ ایک معاہدے پر عنقریب دستخط کیے جائیں گے۔
المیادین کے مطابق، انہوں نے کہا کہ شام امریکی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے "بہت قریب” ہے، تا ہم انہون نے یہ بھ کہا کہ وہ اسرائیلی حکومت پر اعتماد نہیں کرتے۔
انہوں نے شام کی وزارت دفاع پر اسرائیلی حملے کو اعلان جنگ قرار دیا تاہم کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ ناگزیر ہے۔
چند روز قبل الجولانی نے کہا تھا کہ سیکورٹی معاہدے کی کامیابی دوسرے معاہدوں تک پہنچنے کا باعث بن سکتی ہے۔
دوسری جانب شامی شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور دمشق اور تل ابیب کے درمیان مجوزہ سیکورٹی معاہدے کے خلاف احتجاج کیا۔


