ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومتنظیمیہفتۂِ رفتہقائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختف...

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختف وفود کی ملاقاتیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے سینئر صحافی جناب نذیر حسین بھٹی نے ملاقات کی ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما جناب اظہار بخاری شریک تھے وفد نے ملک کی مجموعی صورتحال سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور دیگر امور پر قائد محترم سے گفتگو کی قائد محترم نے گزارشات پر وفد کی رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر قائد ملت جعفریہ کے فرزند ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی بھی موجود تھے

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکسان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ملک کی مجموعی صورتحال سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور جاری امدادی آپریشن سمیت گلگت بلتستان کے دورے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی قائد محترم نے گزارشات پر وفد کی رہنمائی کی ملاقات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ بھی شریک تھے

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے سید صفدر گیلانی نے ملاقات کی

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر جناب سید صفدر گیلانی نے ملاقات کی،ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان/ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی بھی موجود تھے مختلف ملی مذھبی سیاسی امور پر تفصیل سے گفتگو اور مشاورت ھوئی جمعیت علماء پاکستان کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے منعقد ھونے والی عظیم الشان رحمۃ اللعالمین و ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے پیر سید صفدر گیلانی نے قائد محترم کو دعوت نامہ پیش کیا ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مولانا اختر عباس اور وفد کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی سے مولانا اختر عباس خطیب مسجد و امام بارگاہ جی 6 اسلام آباد نے ملاقات کی اس موقع پر علامہ عارف حسین واحدی اور مولانا جاوید کمالوی بھی شریک تھے وفد نے مختلف امور پر قائد محترم سے گفتگو کی ، وفد کی گزارشات پر قائد محترم نے رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی سے مولانا سید سجاد کاظمی (سابقہ نمائندہ قائد قم) اور ان کے بھتیجے شجاع کاظمی نے ملاقات کی ۔

قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی سے مولانا ضیغم عباس جواد کی ملاقات ۔

قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی سے مسرت حسین خان اور ان کے فرزند بابرعلی رضا خان کی ملاقات

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین