اقوام متحدہ : ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ تسلط پسند ممالک کسی جرم کے ارتکاب سے گریزان نہیں اور اپنی جارحیت اور جرائم کے خلاف دفاع کو دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امن و آشتی کا خواہاں ہے لیکن دھونس اور دھمکیوں کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگرچہ کسی بھی پابندی کی واپسی ناخوشگوار ہے، لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ تمام راستے بند ہوگئے، ہم سر جھکانے والے نہیں۔
مسعود پزشکیان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جب تک غنڈہ گردی کی زبان جاری رہے گی، مذاکرات کا کوئی امکان نہیں رہے گا، مزید کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیار نہیں بنائے ہیں اور نہ ہی چاہتے ہیں۔ ہم مذاکرات سے روگردانی نہیں کر رہے، لیکن بات چیت دباؤ سے عاری سے گریز اور برابری کی بنیاد سے ہوتی ہے۔
صدر ایران نے کہا کہ صیہونی حکومت کا قطر پر حملہ، خاص طور پر جنگ بندی کی تجویز پر بحث کے لیے منعقدہ اجلاس پر حملہ ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ حکومت انسانی حقوق کے کسی بھی اصول کی پابند نہیں۔


