ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیایران پر عائد ہونے والی پابندیوں کو 6 مہینے تک ملتوی کردیا...

ایران پر عائد ہونے والی پابندیوں کو 6 مہینے تک ملتوی کردیا جائے، روس اور چین کا سلامتی کونسل سے مطالبہ

نیویارک : روس اور چین نے مشترکہ طور پر ایک قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے جس میں سلامتی کونسل کو تجویز دی گئی ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں لوٹانے کو 6 مہینے تک ملتوی کردیا جائے۔

اس مسودے میں آيا ہے کہ یہ تاریخ مزید بڑھانے کی گنجائش بھی ہونی چاہیے۔

چین اور روس کے مسودے میں آیا ہے کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری ہے لہذا جے سی پی او اے پر عملدرامد کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

ادھر وزیر خارجہ عراقچی نے بھی سلامتی کونسل کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں آیا ہے کہ یورپی ٹرائیکا ایٹمی معاہدے کی شقوں کا غلط استعمال کر کے اس کا رخ اپنے حق میں موڑنا چاہتی ہے۔

وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی مکاری کے سامنے ڈٹ جائے اور عالمی قوانین کو اس سے زیادہ پامال ہونے نہ دے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین