شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات کے وفدنے کمشنر گوجرانولہ سید نوید حیدر شیرازی سے ملاقات کی اور انہیں اکیسویں گریڈ میں ترقی پانے پر مبارک باد پیش کی،علما کے وفد نے ملاقات صدرشیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی صاحب کی ہدایت پر کی ۔ حالیہ سیلابی صورتحال پر کمشنر گوجرانولہ نے شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات کی کوششوں کو سراہا،بالخصوص امن کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور انکی جماعت کی اتحاد بین المسلمین کے متعلق خدمات کا اعتراف کیا،علما عفد کی قیادت ضلعی صدر گجرات سید ہارون بابر جعفری و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کی جبکہ دیگر ممبران میں ممبر کور کمیٹی سید الطاف عباس کاظمی،حجۃ الاسلام علامہ محمد زمان حسینی نائب صدر شمالی پنجاب،مولانا سید موسیٰ کاظم نقوی جنرل سیکرٹری ضلع گجرات،مولانا وسیم شوکت ضلعی نائب صدر گجرات و سید معظم رضا شیرازی تحصیل صدر گجرات شامل تھے
|