سپاہ پاسداران کے ثامن الآئمہ (علیہ السلام) ہیڈکوارٹر کے زیر اہتمام جمعرات کو مشرقی ایران میں شہدائے اقتدار فضائی دفاع کی مشقیں انجام دی گئيں
ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران کی بری فورس کے ثامن الائمہ ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ فضائی دفاع کی ان مشقوں میں ایئر ڈیفنس کے سبھی سسٹموں اور وسائل نے مائکرو ڈرون سمیت ، اپنے سبھی اہداف کو انتہائی دقت اور کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
سپاہ پاسداران کے ثامن الائمہ ہیڈکوارٹر کے کماںڈر جنرل محمد اشعری نے بتایا کہ ملک کے مشرق میں تعینات دستے، مکمل چوکسی کی حالت میں ہیں اور اس علاقے میں کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہيں ہے۔
انھوں نے بتایا کہ دشمن نفسیاتی جنگ کے ذریعے یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ ماحول پر امن نہیں ہے لیکن ہمیں مکمل طور پر انٹیلیجنس بالادستی حاصل ہے اور مسلح افواج نیز عوام اپنی ہوشیاری اور بیداری سے ان اقدامات کو ناکام بنادیں گے۔
ثامن الائمہ ہیڈکوارٹر کے کمانڈر نے کہا کہ کسی بھی قسم کے خطرات پیدا کرنے والے اقدام کی صورت میں ہمارے دفاعی دستے جوابی کارروائی کے لئے پوری طرح آمادہ ہیں ۔


