ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومپاکستانپاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی روابط اوربین الاقوامی تغیرات پر تبادلہ خیال کیا

ایران اور پاکستان دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے سبھی شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا ۔

 دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ روابط کے فروغ کے ساتھ  ہی علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کے تحفظ میں سبھی بین الاقوامی تنظیموں اوراداروں میں تہران اور اسلام آباد کے باہمی تعاون کی تقویت پر زور دیا۔   

ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے فلسطین کوعالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ قرار دیا اور غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی رکوانے نیز مجرمین کے مواخذے کے لئے اسلامی ملکوں کی جانب سے بلا تاخیر موثر اقدامات کو ضروری قرار دیا۔  

وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں سلامتی کونسل میں منسوخ شدہ قرار دادوں کی بحالی کے لئے یورپی ٹرائیکا کے غیر قانونی اقدام کی مخالفت پر مبنی ذمہ دارانہ موقف کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی  قرار داد 2231 کو جے سی پی او اے کی دفعات اور متن کے مطابق اپنے مقررہ وقت ، 18 اکتوبر 2025 کو ختم شدہ سمجھنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین