قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ضلعی صدر کوٹ ادو سید سجاد حسین کاظمی اور تنظیمی کارکنان استاد محمد اسلم خان سرائی، ظفر عباس خان سرائی اور غلام عباس خان سرائی نے ملاقات کی ملکی صورتحال بالخصوص تنظیمی، سیاسی اور عزاداری کے حوالے سے درپیش مسائل پر گفتگو کی قائدِ محترم نے گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ضلع جھنگ کے علماء تنظیمی کارکنان مولانا فخر عباس ساقی پرنسپل دارالقرآن اڈا کوٹ بہادر، مولانا غلام عباس مقدسی امام جمعہ و خطیب مرکزی جامع مسجد احمد پور سیال اور مولانا سید محمد اسماعیل کاظمی پرنسپل جامع فاطمة الزھرا سٹلائٹ ٹاون جھنگ نے ملاقات کی ملکی صورتحال بالخصوص سیلاب سے پیدا شدہ مسائل و مشکلات، تنظیمی، امور اور عزاداری کے حوالے سے درپیش مسائل پر گفتگو کی قائدِ محترم نے تمام مسائل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے ہدایات دیں اور راہنمائی فرمائی


