تہران : سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل محمد پاکپور نے یوم ” بحریہ” کے موقع پر سپاہ پاسداران کو ایران کی ارضی سالمیت کا محافظ قرار دیا۔
میجر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ آج سپاہ پاسداران کی بحری فورس نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی اور علاقائی سلامتی کی محافظ ہے بلکہ اس فوج نے عالمی سامراج کے استعماری سسٹم کے مقابلے میں انصاف، استحکام اور خودمختاری کی بنیاد پر ایک نئے بحری توازن کی بنیاد ڈال دی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور ایرانی جزیروں میں دشمن طاقتوں نے کسی بھی غلطی کا ارتکاب کیا تو سپاہ پاسداران انقلاب کی بحری فورس انہیں شدید، فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے جس کے بعد دشمن کے ہاتھ پچھتاوے کے علاوہ کچھ نہیں آئے گا۔


