ہفتہ, دسمبر 6, 2025
ہومبین الاقوامیغزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہوگیا، اسرائیلی فوج کا اعلان

غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہوگیا، اسرائیلی فوج کا اعلان

 اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کا اعلان کردیا۔ 

اسرائیل کی جانب سے  غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کا اعلان کردیا گیا اور اسرائیلی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ حماس کے 11قیدی رہا کیےجائیں گے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نے اپنے فوجیوں کو غزہ معاہدے کے تحت طے شدہ لائن سے  پیچھے ہٹانا شروع کر دیا ہے جب کہ غزہ کے لوگوں نے اپنے علاقوں کی جانب جانا واپس جانے کا آغاز کردیا ہے۔ 

اسرائیلی کابینہ کی منظوری

اس سے قبل اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی۔

غزہ امن منصوبے کی منظوری سے متعلق اسرائیلی حکومت کی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی وزیراعظم اور وزرا کے علاوہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے بھی شرکت کی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

معاہدے کے تحت تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا کے بدلے یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج اب غزہ کی پٹی کے اندر نئی پوزیشنز پر منتقل ہوگی تاہم علاقے کے تقریباً 53 فیصد حصے پر کنٹرول برقرار رکھے گی جس کے بعد 72 گھنٹوں کا وقت دیا جائے گا، اس دوران حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

متعلقہ مضامین
- Advertisment -
Google search engine

تازہ ترین